تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:50

ٹام کروز کی سائنس فکشن فلم"ایج آف ٹومارو"کانیاکلپ جاری

جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار ٹام کروزکی سائنس فکشن فلم"ایج آف ٹومارو"کانیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار ڈو لیمان کی یہ فلم جاپانی ناول"آل یو نیڈ از کِل"سے ماخوذ ہے جس میں ٹام کروز کے ساتھ ایملی بلنٹ،بل پاکسٹن،کک گیوری،جیریمی پیون اور جوناس آرمسٹرانگ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ڈانٹے ہارپر کے تحریر کردہ ایج آف ٹومارو کے اسکرین پلے کواِیرون اسٹوف نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گردد گھومتی ہیں جسے اچانک خلائی مخلوق کیساتھ جاری جنگ کیلئے میدان میں اُتار دیا جاتا ہے اور لڑتے لڑتے وہ خلائی مخلوقات کیخلاف تما م داؤ پیچ /حربے اپنانے میں ماہر ہوجاتا ہے۔ویلج روڈ شو پکچرز کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم ایج آف ٹومارو وارنر برادر کے تحت رواں سال30مئی کو برطانوی اور6جون کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.