تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:7

عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کی 125 ویں سالگرہ منائی گئی

جیو نیوز - لاس اینجلس…آج کا دن بلیک اینڈ وائٹ اور خاموش فلموں کے ہر دل عزیزکامیڈین کے حوالے سے یادگارہے کیونکہ 15اپریل کو مزاحیہ فلموں کے مشہور اداکار چارلی چپلن کی 125 ویں سالگرہ منائی گئی ۔ بڑ ے بڑے بوٹ، ڈھیلی پینٹ، تنگ کوٹ، ہٹلر جیسی موچھیں، موٹی موٹی آنکھیں، گھنگھریالے بال، باولر ہیٹ اور ہاتھ میں چھڑی۔ جی ہاں یہ ہیں چارلی چپلن ! خاموش فلموں کا ایسا کامیڈین جس کے نام سے ہی چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔پانچ سال کی عمر میں اسٹیج پر جلوہ گر ہونے والے اس فنکار کو اپنے ہی ملک برطانیہ میں کوئی پہچان نہ ملی تو اس نے مفلسی کی زندگی چھوڑ کر نیویارک میں اپنے فن سے خوب نام کمایا۔ انہوں نے تقریباً سو فلموں میں کام کیا72 فلمیں لکھیں ،سات ڈائریکٹ کیں جبکہ تقریبا ًاکتیس فلمیں پروڈیوس کیں۔چارلی وہ ڈائریکٹر اور فلمساز ہیں جن کی دو فلمیں گولڈ رش اورسٹی لائٹس دنیا میں اب تک بنائی جانے والی دس بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔انیس سو انتیس میں پہلی آسکر ایوارڈ تقریب میں انہیں فلم دا سرکس پر بہترین اداکاری، ہدایتکاری ، فلمسازی اور اسکرپٹ میں مہارت پراسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا اور حکومت برطانیہ نے انہیں’سر‘ کے خطاب سے بھی نوازا۔چارلی چپلن نے1977ء کو وفات پائی اور اپنے چاہنے والوں کو چھوڑ کر دوسرے جہاں جا بسے ۔ دنیا کی تمام فلم انڈسٹریز میں بہت سے مزاحیہ فنکار، فلمساز اور بہترین ہدایت کار پیدا ہوئے لیکن دنیا اب تک دوسرا چپلن نہیں دیکھ سکی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.