17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:6
نئی امریکن ہارر فلم"آکیولس"کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا
جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور نئی امریکن ہارر فلم"آکیولس"کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ہدایتکار مائیک فلاناگن کی اس فلم میں کیٹی شیخوف ،کیرن گیلان ،بینٹن تھوائیٹس اور کوری کاشرین سمیت دیگر اداکار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔مارک ڈی ایونز اوور ٹریور میکی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بھائی کو قتل کے الزام سے بچانے کیلئے اُس قتل کو غیر مرئی طاقتوں کے ذمے ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔خوف اور سنسنی سے بھرپور یہ ڈراؤنی فلم آکیولس ریلیٹویٹی میڈیا کے تحت13جون کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔