تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:52

لاہور:خواجہ پرویز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے خوبصورت شام

جیو نیوز - لاہور…ماضی کے معروف نغمہ نگار خواجہ پرویز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لاہور میں خوبصورت تقریب منعقد کی گئی،گلوکاروں نے ان کے لکھے گیت گائے،رقاصاوٴں نے ان گیتوں پر پرفارم کیا۔پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی جانب سے تقریب کا انعقاد الحمرا کلچرل کمپلیکس میں کیا گیا،فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات شریک ہوئیں،رقاصاوٴں نے خواجہ پرویز کے لکھے نغموں پر ،اپنے فن سے، خراج پیش کیا،گلوکارہ فرح انور نے خواجہ پرویز کے تحریر کردہ گیتوں کو سریلے انداز سے گا کر خوب داد پائی۔تقریب میں شریک فلمی شخصیات نے حکومت سے اپیل کی کہ خوبصورت گیتوں سے درجنوں فلموں کو سپرہٹ بنانے والے عظیم نغمہ نگار خواجہ پرویز کو پرائیڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.