19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:38
بابراشریف نے شادی کرنے کااعلان کردیا،لیکن کب؟ بتایا نہیں
جیو نیوز - لاہور…ماضی کی معروف ہیروئن بابرہ شریف بنیں گی اب دلہن، دل میں دبی اس خواہش نے اب لی ہے انگڑائی اور بابرہ شریف نے شادی کرنے کا اعلان کیا فلمی ستاروں کے جھرمٹ میں۔بابرہ شریف1974ء میں ایس سلیمان کی فلم انتظار سے پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہوئیں۔ اپنی خوبصورتی، شاندار اداکاری اور رقص کے باعث شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔کئی سپر ہٹ فلمیں ان کے کیرئیر کا حصہ ہیں۔کافی عرصہ بعد بابر شریف لاہور میں فلمی ستاروں کے جھرمٹ میں کافی خوش دکھائی دیں،دل کی باتیں کیں، سنہرے ماضی کو بھی یاد کیا۔شادی کے بارے میں کہا کہ دوستوں کا یہ مشورہ پورا نہ کر سکی تاہم اب کر لوں گی۔ بابرہ شریف نے دلہن بننے کا کر دیا ہے اعلان،مگر یہ نہیں بتایا کہ وہ کب دلہن بنیں گی۔