22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:48
پر ی نیتی چو پڑا جلد ہی رو مانوی فلم میں سیف کی ہیروئن بنیں گی
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…سابقہ مس ورلڈ و اداکارہ پر یانکا چو پڑا کی بہن پری نیتی چو پڑا جو مختصر عرصے میں بالی ووڈ کی فلم جیسے عشق زادے اور ہنسی تو پھنسی میں منفرد کردار نبھا کر اپنانام اور کام منو اچکی ہے آج کل بے حد خوش نظر آرہی ہیں اور اس مسرت کی وجہ ان کے پسندیدہ ہیرو چھوٹے نواب سیف علی خان ہیں۔پری نیتی اکثر سیف علی خان کے ساتھ کام کر نے کی خواہش کااظہار کر تی رہتی تھی جسے دیکھتے ہو ئے فلم لو آج کل اور کوک ٹیل کے پروڈیوسر Dinesh Vijan نے اپنی آنے والی نئی رومانوی فلم میں سیف علی خان کی ہیروئن کے کر دار میں کاسٹ کر لیا ہے۔