تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:25

نئی سائنس فکشن فلم "دی گیور"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…ہالی وڈ کی سنسنی سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم "دی گیور "کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلپ نوائس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مشہور ناول نگار لوئس لاریزکے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ ہے جس میں غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایک ایسے نوجوان لڑکے کو دِکھایا گیا ہے جسے ایک کمیونٹی اہم ذمہ داری نبھانے کیلئے منتخب کر لیتی ہے۔ زندگی کی حقیقتوں اور خوشی و غم کی عکاسی کرتی اس ایڈونچر فلم کو نکولس سلوراور جیف برجیز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہالی وڈ اداکاربرینٹن تھوائٹس، ٹیلر سوئیفٹ، جیف برجیز،ماریل اسٹریپ اوراودیہا رش اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں جو 15اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.