تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:39

نئی برٹش رومنٹک کامیڈی فلم "دی لَو پنچ "کا ٹریلرجاری

جیو نیوز - …این جی ٹی…ہالی وڈ کے معروف اداکار پیئرس بروسنن کی نئی برٹش رومنٹک فلم دی لَو پنچ The Love Punch کاکامیڈی سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔رائٹر وہدایتکار جوئل ہاپکن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے طلاق یافتہ جوڑے کے گِرد گھوم رہی ہے جن کے ریٹائرمنٹ فنڈز کی رقم چوری ہو جاتی ہے ، اور یہ رقم حاصل کرنے کیلئے دونوں مختلف تدابیر اختیار کرتے ہوئے چوروں کا پیچھا کرتے ہیں۔جین چارلس لیوی، ٹِم پیرل اور نکولس اسبورن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے نامور اداکار پیئرس بروسنن اور ایما تھامپسن نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ٹیموتھی اسپیل ، سیلیا ایمری اورلیوئس بورگوئینگ شامل ہیں۔طنز و مزاح اور رومانس سے بھرپور یہ فلم 23مئی کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.