تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:5

ممبئی اور چنئی میں معروف بالی ووڈ اداکاروں نے ووٹ ڈالے

جیو نیوز - ممبئی …بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ممبئی اور چنئی میں معروف بالی ووڈ ستاروں نے بھی ووٹ کاسٹ کیے۔چنئی میں صبح سویرے معروف اداکار رجنی کانت نے ووٹ ڈالا،وہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے والے پہلے ووٹر تھے،کمل ہاسن بھی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے ۔مسٹرپرفیکٹ عامر خان اور ودیابالن نے ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا ۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگو میں ودیابالن نے کہا کہ رہنماوٴں پر تنقید کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ عوام ووٹ کا حق استعمال کریں ، کئی بالی ووڈ ستارے امریکا میں منعقدہ آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ان میں رتیک روشن، کرینا کپور،سیف علی خان، شبانہ عظمی اور جاوید اختر سمیت دیگر اداکارشامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.