25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:8
ہالی وڈ فلم ڈولفن ٹیل ٹو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…2011ء میں باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے والی فلم ڈولفن ٹیل کے سیکوئل کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔سچے واقعات پر مبنی اس فلم کی کہانی ایک ڈولفن مچھلی کے گرد گھومتی ہے جو شدید زخمی ہو کر فلوریڈا کے ساحلوں پہنچتی ہے جہاں ایک ننھا لڑکا اس کی مدد کرتا ہے اور اس کی جان بچانے کے لئے ریسکیو ٹیم کو بلاتا ہے۔چارلس مارٹن اسمتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مورگن فری مین،ہیری کونِک اور ایشلے جڈ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جو رواں برس 19 ستمبر کو ریلیز کر دی جائے گی۔