25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:2
خون اُگلتے پہاڑوں پر مبنی فلم" بلڈ گلیشیئر"کا ٹریلر ریلیز
جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…ہالی ووڈ کی سنسنی خیز مناظر سے بھرپور نئی ایڈونچرہارر فلم" بلڈ گلیشیئر"کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا ہے۔ہدایتکار ماروِن کیرن کی اس فلم کی کہانی سائنسدانوں کے ایک ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جنہیں آسڑیا کے برف پوش خون اُگلتے پہاڑوں میں خطرناک جنگلی جانور کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے۔خون اُگلتے گلیشیئرز اور خطرناک جنگلی مخلوق پر مبنی اس ہارر تھرل فلم کو بینجمن ہیسلر نے تحریر کیا ہے جبکہ مرکزی اداکاروں میں جیرڈ لیبمین،ایڈیٹی ماوسس،بری گیٹ کیرن اور مائیکل فوتھ شامل ہیں جو 2مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔