تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:4

گاڈزیلا فرنچائز کی ریبوٹ فلم"گاڈزیلا" کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…خطرناک مونسٹر گاڈزیلاایک بار پھر تباہی مچانے آرہا ہے، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی ریبوٹ فلم"گاڈزیلا"کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار گیرتھ ایڈورڈز کی اس فلم میںآ رون ٹیلر جانسن،الزبتھ اولسن،برائن کرینسٹان،ڈیوڈاسٹریتھرن اورسیلی ہاکنز اہم کردار اداکررہے ہیں۔جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل عفریت کے گرد گھومتی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی پھیلانے آپہنچی ہے۔16کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن مونسٹر فلم گاڈزیلا وارنر برادرز کے تحت رواں سال16مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.