29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:49
اب موبائل چارجر سے گاڑی کی بیٹری چارج کریں!!
جیو نیوز - نیویارک …این جی ٹی …دوران سفر گاڑی کی بیٹری بیٹھ جائے تو ڈرائیور کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب اس مشکل سے نجات مل جائے گی۔ امریکا کی ایک بیٹری بنانے والی کمپنی نے ایسا موبائل فون چارجر تیار کیا ہیجو ضرورت پڑنے پر آپ کی گاڑی کی بیٹری بھی چارج کرے گا۔جمپر نامی اس چھوٹے سے چارجر کا وزن صرف دو سو گرام ہے اور یہ چھ ہزار ایم اے ایچ کے ہائی پاور کا حامل ہے جو گاڑی کو 12والٹ کی توانائی فراہم کرے گا۔بڑی بڑی گاڑیوں کو چارج کرنے والے اس چھوٹے سے چارجر کی قیمت 40پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔