30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:21
اداکارہ وینا ملک شادی کے بعدآج پہلی بار پاکستان پہنچیں گی
جیو نیوز - کراچی…اداکارہ وینا ملک شادی کے بعدآج پہلی بار پاکستان پہنچیں گی۔ وینا ملک گزشتہ سال دسمبر میں اسد خان خٹک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ان کا نکاح دبئی میں ہوا اور شادی کی یادگار تقاریب کا اہتمام امریکا میں کیا گیاجس میں مہندی کی رسم ہوئی اورپْرتعیش کروزشپ پروائڈ ویڈنگ کی تقریب ہوئی۔ نوبیاہتا جوڑے نے امریکا، لندن اور دبئی میں اپنے رشتے داروں کی دعوتیں اڑائیں۔ وینا ملک اور اسد خان خٹک نے شادی کے بعد عمرے کی ادائیگی بھی کی اور اب اپنے مداحوں سے کیے گئے وعدے کے مطابق وینا پاکستان وآپس آرہی ہیں۔ ان کی وطن واپسی طویل عرصے بعد ہورہی ہے۔ پاکستان میں ایک بار پھروینااسدخٹک کے ولیمے کا شاندار اہتمام کیا جائے گا تاہم اس تقریب کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔