تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:29

نئی کامیڈی فلم"ہم شکلز"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی…پٹودی کے نواب سیف علی خان رتیش دیش مکھ کیساتھ کامیڈی کا طوفان لانے کیلئے تیار۔ ہدایتکار ساجد خان کی سیف علی خان اوررتیش دیش مکھ کیساتھ نئی کامیڈی فلم "ہم شکلز"کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔اس فلم میں جہاں سیف علی خان،رتیش دیش مکھ اور رام کپور تینوں اداکار ٹرپل رول ادا کررہے ہیں وہیں انکے مدِ مقابل،تمنا بھاٹیہ،بپاشا باسو اورایشا گپتا بطور ہیروئنز مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔فرہاد اور ساجد خان کی تحریر کردہ اس فلم کو وشو بھگنانی نے پروڈیوس کیا ہے جس میں تین ہیروز اور انکے ہم شکل کے زندگی میں آنے والے نت نئے موڑدکھائے گئے ہیں۔معروف گلوکار موسیقار ہمیش ریشمیہ کی موسیقی لیے یہ فلم ہم شکلز فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے تحت20جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.