تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:31

رام لیلا کی کاسٹ اور پروڈیوسر کی گرفتاری کے احکامات

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کی مقامی عدالت نے سپر ہٹ فلم رام لیلا کی اسٹار کاسٹ اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں فلم کے خلاف دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ فلم کے بعض مناظر سے ہندووٴں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے، اس لیے اس کی ریلیز پر پابندی عائد کی جائے ۔ فلم توریلیز ہوئی اور کامیاب بھی ہوگئی ، لیکن اب چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے ممبئی پولیس کو دیپکا،رنویر،پریانکااور سنجے لیلا بھنسالی کو گرفتار کرکے4 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.