تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:29

انجلینا جولی کی آنے والی فلم میلیفیسینٹ کے نئے کلپس جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ…انجلینا جولی کی آنے والی فلم کی تشہیر کا سلسلہ زور وشور پرہے، میلیفیسینٹ کے نئے کلپس جاری کر دیئے گئے۔ فلم تیس مئی کو ریلیز کی جائے گی۔سلیپنگ بیوٹی کے نام سے مشہور افسانوی کہانی پر مبنی فلم میں انجلینا جولی ولینس ملیفیسنٹ کے مرکزی کردار میں ہے۔رابرٹ سٹومبرگ کی ہدایت کردہ یہ فلم کلاسیک سلیپنگ بیوٹی سے ہٹ کر ولن میلیفیسنٹ کی کہانی ہے کہ وہ کیسے دھوکے کھاتے ہوئے ایک معصوم لڑکی سے پتھردل جادوگرنی بن جاتی ہے۔فلم میں سلیپنگ بیوٹی عرف پرینسیس ارورا کا دوسرا اہم کردار ایل فیننگ نبھا رہی ہیں جس پر میلفیسنٹ جادو کر دیتی ہے۔والٹ ڈزنی کی یہ ڈارک فینٹیسی بیس کروڑ کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے۔انیس سو پچاس کی دہائی کے بعد سلیپنگ بیوٹی کا یہ نیا مختلف ریمیک میلیفسنٹ کے عنوان سے تیس مئی کو بڑی اسکرین پر ریلیز کے لئے تیار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.