تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:26

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان حج پر جانے کیلئے بے تاب

جیو نیوز - ممبئی… بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ اداکرنا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ خان خاصے مذہبی تصور کیے جاتے ہیں اور اب بیٹی سہانا اور بیٹے آریان کے ساتھ حج کاارادہ رکھتے ہیں۔ بالی وود اسٹارکا کہنا ہے کہ جب انکے بچے اس فریضے کیلیے تیار ہوں گے تو وہ حج پر ضرور جائیں گے۔ ایک اورسپراسٹارعامر خان اپنی والدہ زینت حسین کیساتھ دوبرس پہلے حج کرچکے ہیں اوراب شایدشاہ رخ کی باری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.