9 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:51
بالی ووڈ کامیڈی فلم’ہم شکلز‘کے پہلے گانے ’کالر ٹیون‘ کی مکمل ویڈریلیز
جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی … ہدایتکار ساجد خان کی سیف علی خان اوررتیش دیش مکھ کیساتھ نئی کامیڈی فلم "ہم شکلز"کے پہلے گانے" کالر ٹیون" کی مکمل ویڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔اس فلم میں سیف علی خان،رتیش دیش مکھ اور رام کپور تینوں ٹرپل رول ادا کررہے ہیں جبکہ انکے مد مقابل،تمنا بھاٹیہ،بپاشا باسو اورایشا گپتا بطور ہیروئنز مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔فرہاد اور ساجد خان کی تحریر کردہ اس فلم کو وشو بھگنانی نے پروڈیوس کیا ہے جس میں تین ہیروز اور ان کے ہم شکل کے زندگی میں آنے والے نت نئے موڑ دکھائے گئے ہیں۔ معروف گلوکار موسیقار ہمیش ریشمیہ کی موسیقی لیے یہ فلم 20جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔