10 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:38
ہالی وڈ کی نئی تھرل ڈرامہ فلم "گڈ پیپل" کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس…معروف ہالی وڈ اداکار جیمز فرینکو اور کیٹ ہڈسن کی تھرل سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم "گڈ پیپل" کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارہینری ریوبن جین کی اس فلم کہ کہانی ایک ایسے شادی شدہ جوڑے پر مبنی ہے جو زندگی میں آگے بڑھنے کی جدو جہد میں مصروف ہوتا ہے تا ہم ایک روز ان کی زندگی میں اچانک بہت بڑی تبدیلی آجاتی ہے جب انہیں انڈر ورلڈ مافیا کی چوری کی بھاری رقم ملتی ہے۔ پولیس کو رقم کے بارے میں آگا ہ کئے بغیر یہ جوڑہ پر آسائش زندگی کا آغاز کر دیتا ہے تاہم مافیا سے بچنے میں ناکام ہو جاتا ہے۔ اس سنسنی خیز فلم میں مرکزی کردار جیمز فرینکو اور کیٹ ہڈسن نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اومر سئے، اینا فریل اور ٹام وِلکوسن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے جو25جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔