تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:34

آسٹریا کی ڈاڑھی والی حسینہ نے یورپ کا موسیقی کا مقابلہ جیت لیا

جیو نیوز - کوپن ہیگن… ڈنمارک میں ہونے والے موسیقی کے بڑے مقابلے یوروویژن میں اس بار ڈاڑھی والی حسینہ کون کیٹا ورسٹ نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ حسین آنکھوں،لمبی پلکیں اور اسٹائلش داڑھی ، یہ ہیں آسٹریا کی ، کون کیٹا ورسٹ جو دکھنے میں کسی ماڈل سے کم نہیں۔ ورسٹ نے ڈنمارک میں ہونے والے موسیقی کے اہم مقابلے یوروویژن کا فنالے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ بااعتماد شخصیت اوردلکش آواز رکھنے والی کیٹا ورسٹ کی اسٹائلش ڈاڑھی بھی ان کی پہچان ہے۔ وہ دنیا بھر میں داڑھی والی حسینہ کے نام سے جانی جاتی ہیں،گلوکاری کے مقابلوں میں حصہ لینے پر پہلے پہل Wurst کو کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن اپنی آواز کا جادو جگا کر انھوں نے پورے یورپ کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔ 25 سالہ ورسٹ کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ جیت کر وہ نہایت خوش ہیں اور ان کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.