تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:7

بالی ووڈ ہدایت کار مہیش بھٹ اداکاری کے میدان میں

جیو نیوز - ممبئی …معروف بالی ووڈ ہدایت کار مہیش بھٹ اب اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں ، بطور اداکار اپنی پہلی فلم میں سادھو کا کردار نبھائیں گے ۔ مہیش بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں کو یہ خبر سنائی ہے۔،فلم’سدھارتھ‘ میں مہیش بھٹ لاما کا کردار اداکررہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے نئے لک کی کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن میں وہ ایک سادھو کے روپ میں نظرآرہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز منالی میں میں ہو چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.