تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:11

ٹام کروز کی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم"ایج آف ٹومارو"کاٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس…ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ٹام کروزکی نئی سائنس فکشن ایڈونچرفلم"ایج ا?ف ٹومارو"کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایت کار ڈو لیمان کی یہ فلم جاپانی ناول"آل یو نیڈ از کِل"سے ماخوذ ہے جس میں ٹام کروز کیساتھ ایملی بلنٹ،بل پاکسٹن،کک گیوری،جیریمی پیون اور جوناس آرمسٹرانگ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ڈانٹے ہارپر کے تحریر کردہ ایج آف ٹومارو کے اسکرین پلے کواِیرون اسٹوف نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گردد گھومتی ہیں جسے اچانک خلائی مخلوق کیساتھ جاری جنگ کیلئے میدان میں اْتار دیا جاتا ہے اور لڑتے لڑتے وہ خلائی مخلوقات کیخلاف تما م داؤ پیچ /حربے اپنانے میں ماہر ہوجاتا ہے۔ویلج روڈ شو پکچرز کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم ایج آف ٹومارو وارنر برادر کے تحت رواں سال30مئی کو برطانوی اور6جون کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.