تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:56

عرب دنیا :مشہور بھارتی شخصیات کی فہرست میں شاہ رخ خان کی پہلی پوزیشن

جیو نیوز - دبئی…این جی ٹی…بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے دیوانے دنیا بھر میں موجود ہیں یہی دیوانے اب تیار ہو جائیں کیونکہ نامور بزنس میگزین فوربز کے مشرقِ وسطیٰ کا خصوصی ایڈیشن لانچ کر دیا گیا ہے جس کے سرِ ورق پر کنگ خان کی شاندار تصویر موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق میگزین نے اس سلسلے میں عرب دنیا میں شہرت رکھنے والے بھارتی رہنماؤں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق شاہ رخ خان پہلی پوزیشن پر موجودہیں۔سب سے زیادہ چاہی جانیوالی شخصیات میں شاہ رخ خان کو میگزین کے مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی ایڈیشن کو لانچ کرنے کی پر وقار تقریبJumeirah Emiratesٹاورز میں منعقد ہوئی جہاں اداکار نے شکریہ کے ساتھ میگزین کا ایڈیشن لانچ کیااور اسے اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.