18 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:19
ہالی ووڈ فلم "اینڈ سو اِٹ گوز" کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مائیکل ڈگلس کی نئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم"اینڈ سو اِٹ گوز"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ہدایتکارراب رینر کی اس فلم میں مائیکل ڈگلس کیساتھ ڈیان کیٹن اور اسٹرلنگ جیرنز اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ایلن گریزمین اور مارک ڈیمن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک پراپرٹی ڈیلر کے گرد گھومتی ہے جسے اچانک منظرِ عام پر آنے والی اپنی پوتی کی بہترین پرورش اور دیکھ بھال کیلئے پڑوسی خاتون کی مدد لینی پڑتی ہے۔ رومانس،کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم اینڈ سو اٹ گوز کلیریس اینٹر ٹینمنٹ کے تحت11جولائی کو امریکی اور 18جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔