19 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:9
باکس آفس پر ”گاڈزیلا“کا راج، 3 دن میں 9 کروڑ ڈالر کمائی
جیو نیوز - لاس اینجلس…نارتھ امریکن باکس آفس پر ایک خطرناک بلا نے قبضہ کرلیا ہے۔ مقبول فلم سیزیز ”گاڈزیلا“ کی نئی فلم نے تمام فلموں کا کچومر نکال دیا۔ سائنس فکشن فلم گاڈزیلا کی فرنچائز کے تحت بننے والی نئی فلم ریلیز ہوتے ہی 3 دن میں 9کروڑ 32 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔فلم کی کہانی دیوہیکل مخلوق ”گاڈزیلا“کی واپسی پر مبنی ہے جو دوبارہ دنیا میں تباہی پھیلانے آپہنچی ہے۔طنز و مزاح ،ڈراما اور کامیڈی سے بھرپور فلم ”نیبرز“ 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر کما کر دسرے نمبر پر رہی،”نیبرز“کی کہانی ایک جوڑے کے محلے میں آئے نئے پڑوسیوں کی نوک جھوک پر مبنی ہے،تیسرے نمبر پر مارول کامکس کے کردار پر مبنی ”اسپائیڈرمین“ سیریز کی چھٹی فلم”دی امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو“ رہی،فلم نے اس ہفتے 1 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ ریلیز کے بعد تین ہفتوں میں میں فلم نے مجموعی طور پر 17 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔