تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:40

ہالی ووڈفلم"کنگز مین :دی سیکرٹ سروس"کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…جیمز بانڈ کے جاسوسی کردار کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ جاسوسی کردار پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی فلم کنگز مین دی سیکرٹ سروس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔میتھیو واگھن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے لاوارث نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے جاسوسی کرنے والی ایک ایجنسی ماہر جاسوس بنانے کیلئے ٹریننگ دیتی ہے۔فلم میں نوجوان جاسوس کا کردار ٹیرن ایگرٹن نبھائیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں کولن فرتھ،مائیکل کین ، اور سیمیول شامل ہیں۔جاسوسی کی دنیا میں تہلکہ مچادینے والی ایکشن سے بھرپور فلم 24اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.