23 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:30
بالی ووڈ فلم"کوچادیاں" کے ٹریلر کے بعد نئے گانے کی ویڈیو بھی ریلیز
جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی…تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار63سالہ رجنی کانت اور با لی ووڈ کی صفِ اول کی ہیروئن دپیکا پڈکون کی فلم"کوچادیاں" کے ٹریلر کے بعد نئے گانے کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ مدھوواگھاٹن کے بو لوں پر مبنی اس گانے میں رجنی کانت اور دپیکا پڈوکون کے اینی میٹیڈ کردار مخصوص انداز میں رقص پیش کر تے نظر آرہے ہیں جس کی مو سیقی آسکر ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار و موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔رجنی کی بیٹی سوندریا آر اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رجنی کانت اور دپیکا کے علاوہ آر سرتھ کمار،آدھی،شوبانا،رکمنی وجایاکمار،جیکی شیروف اور نصار اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اس میں رجنی کانت تین کردار نبھاتے نظر آئینگے جسے رواں برس 23مئی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔