23 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:50
فلم”ڈیز آف فیوچر پاسٹ“آج جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی
جیو نیوز - کراچی…ایکس مین سیریز کی ساتویں فلم”ڈیز آف فیوچر پاسٹ“آج پاکستان بھر میں جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔مارول کامکس کے شہرہ آفاق کرداروں پر مبنی اس فلم میں ایکس مین اس بار اپنی بقا کی جنگ لڑتے نظر آئیں گے۔جبکہ فلم میں ہیو جیک مین، جنیفر لارنس،ہیلی بیری سمیت کئی دیگر ستارے اپنے سابقہ کردار میں نظر آئیں گے۔ ساڑھے 22 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے تیارہونے والی ایکس مین ڈیز آف فویچر پاسٹ آج پاکستان بھر میں جیو فلمز کے تحت ریلیز کی جاری ہے۔