تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:10

اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

جیو نیوز - لاہور…کامیڈین رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت چکے،مگر ان کا فن ظرافت آج بھی دلوں کو گدگداتا ہے اور ہونٹوں پر بے اختیار مسکراہٹیں اور ہنسی بکھر جاتی ہے ۔رنگیلا نے اپنے فنی کیریئر کے آغاز میں ہی ثابت کیا کہ ایک کامیڈین کبھی مکالموں کا محتاج نہیں ہوتا ۔لوگ اسے دیکھ کر ہنستے ،اس کا مذاق اڑاتے ،دنیا والوں سے اسے گھوڑے اور گدھے کے القابات بھی دئیے۔رنگیلے کی ایک فلم ’انسان اور گدھا ‘ پر پابندی بھی لگی،اس فلم میں رنگیلے نے گدھوں کے ہجوم کے سامنے بھٹو کے انداز میں تقریر بھی کی ۔کامیڈی کے میدان میں وہ چارلی چپلن کے انداز سے متاثر تھا۔سہگل اور مکیش کو سن سن کر خود بھی گانا شروع کر دیا ۔دنیا کو ہنساتے ہنساتے رنگیلا ایک روز خود اداس ہو گیا ،وہ بستر مرگ پر جا گرا ،اسے جانا تھا اور وہ چلا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.