28 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:21
عالیہ بھٹ اور دھون کی رومانٹک فلم" ہمپٹی شر ما کی دلہنیا" کا ٹریلرجاری
جیو نیوز - ممبئی…با لی ووڈ میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنے فلمی کیرئیر کا دھماکے دار آغاز کر نے والے نو جوان اداکارو ں عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی جوڑی ایک بار پھر رومانٹک کامیڈی فلم" ہمپٹی شر ما کی دلہنیا" میں ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہے جس کے پہلے ٹریلر کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ اس فلم کو مایہ ناز ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جو ہر پروڈیو س کررہے ہیں جبکہ Shashank Khaitan نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی جیسا کہ ٹائٹل سے ہی ظاہر ہے پیار و محبت کر نے والے جو ڑے کے گر د گھو م رہی ہے جس میں عالیہ بھٹ ایک پنجابی لڑکی کے روپ میں نظر آئے گی جبکہ دیسی ہیرو ورون دھون چھوٹی مو ٹی نو ک جھوک اور شرا رتوں کے ساتھ اپنی دلہنیا کی تلاش میں مصروف ہیں۔ عالیہ کی فلم ٹو اسٹیٹس اور ورون کی تو میرا ہیرو نے دھوم مچاکر انھیں رات ورات شہرت کی بلندیو ں پر پہنچا دیا ہے جن کی یہ رو مانٹک کامیڈی فلم ہمپٹی شر ما کی دلہنیا اس سال11جولائی کو عام نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔