تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:52

’میلیفیسنٹ‘ کے پریمیئرکی تقریب میں بریڈ پٹ پر حملہ

جیو نیوز - لاس اینجلس… لاس اینجلس میں ایک شخص نے نئی فلم ’میلیفیسنٹ‘ کے ریڈکاپٹ پریمیئرکی تقریب میں اداکار بریڈ پٹ پر حملہ کردیا۔ پریمیئر میں انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کے ساتھ ہالی ووڈ کے کئی نامور اداکار شریک تھے۔ ریڈ کارپٹ پر بریڈ پٹ اپنے مداحوں کو آٹو گراف دے رہے تھے، اس دوران ایک غیر مسلح شخص نے ان پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے بریڈ پٹ محفوظ رہے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے بریڈ پٹ پر حملہ کرنے والا شخص اس سے پہلے بھی ریڈ کارپٹ تقاریب میں کئی معروف اداکاروں کو مختلف انداز سے تنگ کرتا رہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.