31 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:13
آدم خور قبیلے پر مبنی نئی ہالی وڈ ہاررفلم"دی گرین اِنفرنو"کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لندن…این جی ٹی…خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی وڈہارر فلم "دی گرین اِنفرنو"کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ایلی روتھ کی ڈائریکٹ کردہ دل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی یہ فلم طالبِ علموں کے ایک ایسے بد قسمت گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جنکے جہاز کو حادثہ پیش آجاتا ہے اور تمام نوجوان گھنے سنسان جنگل میں پہنچ جاتے ہیں۔شہر سے ہزاروں میل دورانسانوں کو اپنی خوراک بنانیوالے وحشی جنگلی قبائلی ان نوجوانوں کو یرغمال بناکراپنی قدیم روایات کے مطابق قربان کر نے کی ٹھان لیتے ہیں۔ایلی روتھ ، نکولیس لوپیزاورکرسٹوفرووڈو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ہارر ایڈونچرفلم میں لورینزا ایزو، ایریئل لیوی،نکو لیس مرٹانیزاور ڈیریل سابیرا اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔6ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم 5ستمبر کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔