تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 جون 2014
وقت اشاعت: 7:3

ہالی ووڈ فلم "دی آرٹ آف اسٹیل"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…ہالی ووڈ کی طنزو مزاح اور ڈرامے سے بھرپور فلم "دی آرٹ آف اسٹیل "کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کارجوناتھن سوبول کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے چورکے گِرد گھومتی ہے جو اپنے بھائی کیساتھ مل کر ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتا ہے لیکن اسے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اسکا بھائی اور ٹیم کے دیگر چورالگ سے ایک خفیہ منصوبہ تیار کر رہے ہیں جسکے تحت لوٹا جانیوالاتمام مال وہ اکیلے ہی ہتھیانا چاہتے ہیں۔ نکولس تباروک کی پروڈکشن میں بننے والی "دی آرٹ آف اسٹیل " میں مرکزی کردارہالی ووڈ کے معروف اداکار کَرٹ رسّل ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جے بروچل، میٹ ڈِلن اور کرس ڈیا مینٹو شامل ہیں۔ چوروں کی یہ ٹیم اپنا پلان مکمل کرنے میں کامیاب رہی گی یا پھر پکڑی جائے گی؟یہ دیکھنے کیلئے تو 20 جون کا انتظار کرنا ہو گاجب ڈرامے اورکامیڈی سے بھرپور اس فلم کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.