2 جون 2014
وقت اشاعت: 20:34
ٹام کروز کی سائنس فکشن فلم"ایج آف ٹومارو"کے فائنل ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس …ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار ٹام کروزکی سائنس فکشن فلم"ایج آف ٹومارو"کے نئے کلپس اور فائنل ٹریلر جاری کردیئے گئے ہیں۔ہدایتکار ڈو لیمان کی یہ فلم جاپانی ناول"آل یو نیڈ از کِل"سے ماخوذ ہے جس میں ٹام کروز کیساتھ ایملی بلنٹ،بل پاکسٹن،کک گیوری،جیریمی پیون اور جوناس آرمسٹرانگ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ڈانٹے ہارپر کے تحریر کردہ ایج آف ٹومارو کے اسکرین پلے کواِیرون اسٹوف نے پروڈیوس کیا ہے جس کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گردد گھومتی ہیں جسے اچانک خلائی مخلوق کیساتھ جاری جنگ کیلئے میدان میں اُتار دیا جاتا ہے اور لڑتے لڑتے وہ خلائی مخلوقات کیخلاف تما م داؤ پیچ /حربے اپنانے میں ماہر ہوجاتا ہے۔ویلج روڈ شو پکچرز کے اشتراک سے بننے والی یہ فلم ایج آف ٹومارو وارنر برادر کے تحت6جون کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔