تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 جون 2014
وقت اشاعت: 5:5

خوف اور دہشت سے بھرپور تھرل فلم "بینیتھ "کاپہلاٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…ہالی وڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں سنسنی خیز واقعات سے متاثر ہوکربنی نئی ہاررتھرل فلم"بینیتھ"کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔بین کیٹائی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہا نی زمین سے سینکڑوں فٹ گہرائی میں کوئلے کی کان میں کام کرنیوالے ایسے کان کنوں کے گِرد گھوم رہی ہے جنہیں زیرِ زمین طاقتور مافوق الافطرت مخلوق کا سامنا کرنا پڑ جاتاہے۔اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے دل دہلا دینے والے حربے استعمال کرتی غیر معمولی طاقتور مخلوق کان کنوں کی جان لینے پر تُل جاتی ہے اور انہیں نقصان پہنچانے کیلئے طرح طرح کے طریقے استعمال کرتی ہے ۔ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کردارجیف فاہے ،جوئے کیرن اور کیلی نونن ادا کر رہے ہیں جورواں سال25جولائی کونمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.