8 جون 2014
وقت اشاعت: 0:26
ویڈیو گیم ’’کنگ ڈم ہارٹس ایچ ڈی‘‘کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس........بچوں کے پسندیدہ کرداروں پر مبنی ویڈیو گیم ’’کنگ ڈم ہارٹس ایچ ڈی‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ویڈیو گیم کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ڈزنی کے مشہور کرداروں پر مبنی ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو گیم کنگ ڈم ہارٹس ایچ ڈی 2.5ری مکس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ڈزنی گیمزکے بینر تلے بننے والے اس ویڈیو گیم میں کنگ ڈم سیریز کے پرانے کرداروں کے ساتھ ساتھ کچھ نئے کردار بھی شامل کئے گئےہیں۔ ڈونلڈ ڈک، ٹیرا،سورا،گوفی اور ایکوا سمیت دیگر کرداروں پر مشتمل یہ ویڈیو گیم 2دسمبر کو پلے اسٹیشن فور اور ایکس باکس ون میں ریلیز کردیا جائے گا۔