تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 19:7

اکشے کمار کی فلم"اٹس اینٹر ٹیمنٹ"کے پہلے گانےکی وڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی ...... اکشے کمار ایکشن کے بعد پھر کامیڈی کے میدان میں نظر آرہے ہیں،اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم "اٹس اینٹر ٹیمنٹ"کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔میور پروی،پریا پنچھل اور اشیش پنڈت کے تحریر کردہ"جونی جونی"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو جگر سرایا،مادھو کرشنا اورپریا سرایا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں اکشے اور کرشنا کلب میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ہدایتکار ساجد فرہاد کی اس فلم میں اکشے کمار کے مدِ مقابل تمنا بھاٹیہ مرکزی کردار کررہی ہیں جبکہ متھن چکرورتی،پرکاش راج،سونو سوڈ،جانی لیور،کرشنا ابھیشک اور ہیتن تیجوانی بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔پروڈیوسر رمیش ایس تورانی کی اس فلم کی کہانی خوش قسمتی سے راتوں رات امیر بن جانے والے اکہل(اکشے)کے گرد گھومتی ہے جسکی تمام دولت ایک کتے کو منتقل کردی جاتی ہے اور اب وہ اپنی دولت واپس حاصل کرنے کیلئے کتے سے نبرد آزما ہے۔کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم اٹس اینٹرٹیمنٹ رواں برس ممکنہ طور پر عید کے موقع پر8اگست کوپین موویز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکامیوزک موسیقار جوڑی سچن جگر نے ترتیب دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.