11 جون 2014
وقت اشاعت: 7:7
ہالی ووڈ فلم "دی رووَر"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک..... این جی ٹی..... ہالی ووڈ کے پر کشش اداکار اور بلاک بسٹر فلم سیریز ٹوائے لائٹ کے ویمپائر رابرٹ پیٹنسن کی نئی سنسنی خیز فلم دی رووَرThe Roverکا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار ڈیوڈ میشوڈ کی اس فلم کو جوئیل ایجرٹن نے تحریر کیا ہے جسکی کہانی چوروں کے ایک ایسے گینگ کے گِرد گھوم رہی ہے جو کارچوری کے بعد اپنے ایک رُکن کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں۔آسٹریلیا کے ریگستان میں فلمائی جانیوالی اس ایکشن فلم میں نامور ہالی ووڈ اداکار رابرٹ پیٹنسن کے علاوہ گائے پیئرس اوراسکاٹ میکنیری اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔ ڈیوڈ لنڈی،لیزی واٹس اور میشوڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس کرائم ڈرامہ فلم کی تیاری پر کل 12ملین ڈالرکی لاگت آئی ہے جو12جون کوآسٹریلیا،13جون کونیو یارک اور لاس اینجلس جبکہ15اگست کو برطانوی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔