تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 جون 2014
وقت اشاعت: 17:39

تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم"ہوم"کانیا ٹریلرجاری

جیو نیوز - نیویارک.....این جی ٹی......ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم"ہوم"کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیاہے۔ہدایتکار ٹم جانسن کی یہ فلم 2007ء میں معروف مصنف ایڈم ریکس کی جانب سے پیش کی گئی چلڈرن بک "دی ٹریو میننگ آف اسمیک ڈے"سے ماخوذ ہے۔کرس جینکنز اور سوزین بورجی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر آکر چھپ جانا چاہتے ہیں۔اس فلم میںمختلف کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں اور گلوکاروںاسٹیو مارٹن،جنیفر لوپیز،ریحانہ اور جم پارسنز کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ڈریم ورکس اینیمیشن کے اشتراک سے بننے والی یہ اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ہوم آلموسٹ ہوم ٹوئنٹیتھ سینچری فاکس کے تحت 26نومبر کو امریکا اور 5دسمبر کو برطانوی سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.