تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 7:29

ہالی ووڈ فلم "دی ایکیولائزر"کاٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک..... این جی ٹی..... معروف ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ڈینزل واشنگٹن کی نئی سسپنس تھرل فلم "دی ایکیولائزر"کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکاراونٹونی فوکوا کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق انٹیلی جنس آپریشنل کمانڈر کے گِرد گھوم رہی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد خاموشی اور سکون کی زندگی بسر کر رہا ہوتا ہے تاہم اپنی اغوا ہونیوالی دوست کو بچانے کی خاطر اس کا واسطہ خطرناک روسی مافیا گینگ سے پڑجا تا ہے۔ ایلکس سسکن، جیسن بلومینتھن ، ڈینزل واشنگٹن، اسٹیو ٹرش اور زیک سینڈرکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈینزل واشنگٹن نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں فرنچ اداکارہ شلوئے گریس مورٹز، ملیسیا لیواورمارٹن کوسیک شامل ہیں۔ 50ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی سنسنی، کرائم اور ایکشن سے بھرپور فلم "دی ایکیولائزر" کولمبیا پکچرز کے تحت 26ستمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.