15 جون 2014
وقت اشاعت: 7:21
"ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس"کے نئے کلپس جاری
جیو نیوز - نیویارک....ہالی ووڈ کی2011ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل "ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس"کے نئے کلپس جاری کردیے گئے ہیں۔ہدایتکار میٹ ریوز کی اس فلم میں اینڈی سرکیس،گیری اولڈ مین،جیسن کلارک اور کیری رسل اہم کردارادا کررہے ہیں۔پیٹر چرنن اور ڈائیلان کلارک کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کس طرح جینیاتی تجربات کے ذریعے بن مانس خطہِ ارض کی سب سے ذہین ترین مخلوق بن کر دنیا پر اپنی حکمرانی ثابت کرنے لگتے ہیں۔12کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے تحت رواں سال11جولائی کوامریکی جبکہ17جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔