18 جون 2014
وقت اشاعت: 22:33
شاہ رخ خان اپنی نئی فلم کیلئے کورین ایکشن ڈائر یکٹر کی خدمات لیں گے
جیو نیوز - ممبئ ...... این جے ٹی ...... آج کل بالی ووڈ میں ایکشن فلموں کاراج ہے یہی وجہ ہےکہ کنگ خان جنھیں رومینس کا بادشاہ کہا جاتا ہے اپنی فلموں میں ایکشن کر نے لگے ہیں اور اس کی مثال ان کی فلم چنائے ایکسپریس ہے۔تازہ ترین خبر یہ بھی ہے کہ یش راج فلمز نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم سائن کر لی ہے جس کیلئے ایک سائوتھ کورین ایکشن ڈائیریکٹر کی خدمات لی جائیں گی۔فین کے ٹائٹل کی حامل اس فلم کو بینڈ باجا بارات جیسی سپر ہٹ فلم بنانے والے ہدایت کار منیش شرما ڈائریکٹ کر ہے ہیں جبکہ کی شوٹنگ کا آغاز اس سا ل جولائی میں کر دیا جائیگا۔