20 جون 2014
وقت اشاعت: 7:3
ہالی ووڈ فلم"ڈریکولا اَن ٹولڈ"کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی
جیو نیوز - نیویارک..... این جی ٹی..... خوفناک روپ دھارے دہشت کی علامت تصور کیا جانیوالا ڈریکولا ایک بار پھر ہالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہے ، اسی سلسلے میں ایکشن ڈرامہ سے بھرپور نئی ہارر فلم "ڈریکولا اَن ٹولڈ"کی پہلی جھلک منظرِعام پر آگئی ہے۔ مشہور آئرش ناول سے ماخوذ اس فلم کے ہدایت کارگیری شور ہیں جبکہ فلم کی کہانی انسانی خون سے پیاس بجھانے والے ایک ایسے طاقتور ویمپائر کے گِرد گھوم رہی ہے جو رات کے اندھیرے میں شکار کی تلاش میں نکلتا ہے اور دن کے اُجالے میں تابوت میں بند ہو جاتا ہے۔صدیوں پرانے اس دہشت ناک کردار کے روپ میں نامور ہالی ووڈ اداکار لیوک ایوان نظر آئیں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میںڈومینک کوپر، سارہ گاڈون، ولیئم ہوسٹن اور سمانتھا بارکس شامل ہیں۔ایک سو ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی لیجنڈرنری پکچرز کی تیار کردہ ا س سنسنی خیز فینٹسی ایکشن فلم کو یونیورسل پکچرز کے تحت رواںسال17اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔