تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 جون 2014
وقت اشاعت: 23:54

فلم ٹرانسفارمرز ایج آف ایکس ٹنکشن کا ہانگ کانگ میں شاندار پریمیئر

جیو نیوز - ہانگ کانگ......ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم ٹرانسفار سیریز کی چوتھی فلم ٹرانسفارمرزایج آف ایکس ٹنکشن کا ہانگ کانگ میں شاندار ورلڈ پریمیئر ہوا۔ تقریب میں فلم کے ہدایت کار مائیکل بے کے ہمراہ مرکزی کرداروں نے ریڈ کار پٹ پر واک کی۔ فلم کے اس نئے سلسلے کی کہانی ہانگ کانگ میں ہی عکس بند کی گئی ہے۔ ٹرانسفارمرز میں ایک بار پھرڈیسیپشنزروبوٹس دنیا کو تباہ کرنے لوٹ آئے ہیں اور انسان دوست آٹوبوٹس نامی روبوٹس دنیا کو ان سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 165ملین ڈالر کے بجٹ سے تیار ہونے والی یہ فلم 25جون کو سینما گھروں میں سجے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.