23 جون 2014
وقت اشاعت: 7:15
ہالی وڈ فلم" دی گُڈلائی"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک..... این جی ٹی..... ہالی ووڈ کی نئی سسپنس ڈرامہ فلم" دی گُڈ لائی "کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکار فیلیپا فلارڈیو کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تین ایسے پناہ گزینوںکے گِرد گھوم رہی ہے جسے امریکی خاتون کی مدد سے مدد فراہم کی جارہی ہوتی ہے۔ڈرامے اور ٹریجڈی سے بھرپور حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار ریس ویٹراسپون نے نبھایا ہے جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں کورے اسٹور اور سارہ بیکر شامل ہیں ۔رون ہاورڈ اوربرائن گریزر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت3 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔