تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 جون 2014
وقت اشاعت: 13:56

نیویارک: ٹرانسفارمزسلسلے کی چوتھی فلم کا شاندار پریمیئر

جیو نیوز - نیویارک ..... نیویارک میں ٹرانسفارمزسلسلے کی چوتھی فلم کا شاندار پریمیئر ہوا۔نیویارک میں گزشتہ شام فلمی ستاروں کی کہکشا ں اتری۔ تقریب میں فلم کی اسٹار کاسٹ سمیت ہالی ووڈ کے کئِ بڑے ناموں نے شرکت کی۔ ٹرانسفارمرز میں مکینک کا مرکزی کردار نبھانے والے مارک وال برگ کہتے ہیں کہ یہ فلم بھی پچھلی تین موویز کی طرح سپر ہٹ ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ دیگر لوکیشنز کے علاوہ ہانگ کانگ میں بھی کی گئی ہے اور اسٹار کاسٹ میں چینی اداکار بھی شامل کیے گئے ہیں۔چینی اداکارہ لی بنگ بنگ نے فلم میں اپنے کردار کو خوشگوار تجربہ قراردیا۔فلم میں سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے کیلسی گرامرکا کہنا تھا کہ ان کو فلم میں کام کرکے بہت ہی مزاآیا۔.ٹرانسفارمرز کہانی ہے ایک ایسے مکینک کی جسے اچانک پتہ چلتا ہے کہ وہ جس ٹرک پر کام کررہاہے وہ اصل میں ایک ٹرانسفارمر ہے اور پھر شروع ہوتا ہے فلم میں سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور واقعات کا سلسلہ۔امید کی جارہی ہے کہ پچھلی تین فلموں کی طرح ٹرانسفارمرز سیریزکی یہ فلم بھی سال 2014 کی بہترین فلموں میں شامل ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.