تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 جون 2014
وقت اشاعت: 12:57

لیجنڈری موسیقار آر ڈی برمن کی 75 ویں سالگرہ

جیو نیوز - ممبئی....بالی وڈ کے لیجنڈری موسیقار و گلوکار آر ڈی برمن کے مداح آج ان کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں ۔بھارتی فلم انڈسٹری میں موسیقی کو نیا رنگ دینے اور نت نئے تجربات کرنے والے عظیم موسیقار آر ڈی برمن کا آج 75 واں جنم دن منایا جارہا ہے ۔پنچم دا کے نام سے معروف آر ڈی برمن نے 9 سال کی عمر میں پہلی دھن تخلیق کی ۔ان کے والد نے 8 سال بعد انیس سو چھپن میں یہ دھن فلم فنٹوش میں استعمال کی۔پنچم دا نے 1961 میں پہلی بار فلم چھوٹے نواب کی موسیقی ترتیب دی ۔ مگر انھیں مقبولیت فلم تیسری منزل سے ملی ۔آر ڈی برمن نے کشور کمار اور محمدرفیع کے ساتھ مل کر کئی ایسے گانے تخلیق کیے جو آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں ۔سْروں کے اس سرتاج کو تین مرتبہ بہترین موسیقار کا ایوارڈ دیا گیا۔موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ انہوں نے بعض فلموں میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ۔پنچم دا نے پہلی ناکام شادی کے بعد1980 میں گلوکارہ آشا بھوسلے سے شادی کی ۔ دونوں کا ساتھ 4 جنوری 1994 تک رہا جب آر ڈی برمن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.