30 جون 2014
وقت اشاعت: 19:28
کامران خان آج سے اپنا پروگرام دوبارہ شروع کریں گے
جیو نیوز - کراچی.......جیونیوز کے سینئر اینکرپرسن کامران خان آج سے ایک بار پھر اپنے مقبول پروگرام ’’آج کامران خان کے ساتھ‘‘ کی میزبانی کریں گے۔کامران خان ایک ماہ سے سالانہ تعطیلات پر تھے،معمول کی ان تعطیلات کے بعد کامران خان آج سے اپنا پروگرام دوبارہ شروع کریں گے۔ پروگرام ’’آج کامران خان کے ساتھ‘‘ جیونیوز پر پیر سے جمعہ تک رات 10بجکر5منٹ پر نشر کیا جاتا ہے۔