تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:58

ہالی ووڈ فلم " اسپیئر پارٹس"کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک۔۔۔۔۔ این جی ٹی۔۔۔۔۔ انڈر واٹرروبوٹکس مقابلے کے سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی ہالی ووڈ کی نئی اسپورٹس تھرلنگ فلم " اسپیئر پارٹس"کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکارشین میکناماراکی اس فلم کی کہانی امریکی اسٹودنٹس کے ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جو انڈرواٹرروبوٹس کے مقابلے میں شامل ہونے کی ٹھان لیتے ہیں تاہم نا کافی بجٹ اورذرائع کی کمی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں لیکن ہمت کسی صورت نہیں ہارتے۔سنسنی خیز مناظرکی عکاسی کرتی اس فلم میں مرکزی کردار ایلکسا پینا ویگا، مریسا ٹومی اورجیمی لِیاہم کرداروں میں نظر آئیں گے جو لائن گیٹس اسٹودیوز کے تحت آئندہ سال16جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.